شاہین شاہ آفریدی سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے انیسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں
گال: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے دوسرے اوور میں شاہین آفریدی نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو چھ رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جو وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں شاندار کیچ آؤٹ ہوئے، اس وکٹ کے بعد شاہین نے ٹیسٹ کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیں۔شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچوں میں سو ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
1 Comment