ایشین گیمز اس سال ستمبر اکتوبر میں ہونگی
ہانگزو (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال ایشین گیمز میں مردوں کی کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا تاہم ورلڈ کپ کے باعث پاکستان اور بھارت کی سیکنڈ الیون ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
گیمز چین کے شہر ہانگزو میں کھیلی جائیں گی، مینز اور ویمنز کرکٹ ایونٹس مقابلوں کا حصہ ہوں گے تاہم گیمز کا شیڈول ورلڈ کپ کی تاریخوں کے متصادم ہے،

گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں پاکستان کی بی ٹیم میدان میں اترے گی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بھی پہلی بار ایشین گیمز میں سیکنڈ الیون بھیجنے کو تیار ہے، اس سے قبل کھیلے جانے والے 2 ایڈیشنز میں بھارت نے اپنا سکواڈ نہیں بھیجا تھا، ورلڈ کپ سے متصادم ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کی جانب سے بھی سیکنڈ الیون ٹیم ٹورنامنٹ میں بھجوائی جائے گی۔