نومبر 15, 2025
الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کا بل منظور
خبریں

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیمی بل قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور

(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا، جس کے تحت الیکشن کمیشن نئے شیڈول، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اور انتخابی پروگرام میں ترمیم کرسکے گا۔

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور
الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کا بل منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں مزید ترامیم پیش کیں، ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی، ایوان نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ ستاون میں ترمیم کی ہے۔

ایسے جرم کے لیے جس کی سزا کی مدت آئین میں متعین نہیں ہے، نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا کسی دوسری عدالت کے فیصلے، حکم یا حکم نامے کے تحت سزا یافتہ شخص کو فیصلے کی تاریخ سے 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیم کا بل منظور

بل کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 کی شق ون ایف کے تحت 5 سال سے زائد نااہلی کی سزا نہیں ہوگی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا بھی اہل ہوگا۔


			

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے