ستمبر 14, 2025
ٹائٹین
انٹرنیشنل

2024میں ٹائٹین پرسوار ہو کر ٹائٹینک ملبہ دیکھنے کے لئے بکنگ تاحال دستیاب

ٹائٹین آبدوز کی آفیشل اوشین گیٹ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کی زحمت نہیں کی

ایسا لگتا ہے کہ ٹائٹینک کے ملبے تک 2024 کی مہم کےساتھ ٹائٹن پرسیر کے لیے بھی بکنگ دستیاب ہے۔ٹائٹن حادثے میں 5 افرادکی موت سے بھی سبق نہ سیکھا گیا اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز نے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کو ڈھائی لاکھ ڈالر کاسیاحتی سفر کرانے کا اشتہار دیدیاہے یا یہ اشتہار پرانا ہے جو کہ ابھی تک ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ بحراوقیانوس سے نکال لیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ مکمنہ طور پر انسانی باقیات ملنےکا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ٹائٹین
اوشین گیٹ


ٹائٹین
کا ملبہ نکال کرحادثے کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں کی گئیں۔
اوشین گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کے حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 سیاح مارے گئے تھے۔ ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ بحراوقیانوس سے نکال لیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ مکمنہ طور پر انسانی باقیات ملنےکا بھی انکشاف ہوا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے ممکنہ طور پر انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔

زندگی میں ایک بار سفر کا آغاز کریں کیونکہ ٹائٹن پر سوار انتہائی متوقع 2024 ٹائٹینک کے ملبے کی تلاش کے لیے بکنگ اب دستیاب ہے۔ تاریخ کی گہرائیوں میں غوطہ لگائیں اور خود ہی مشہور ٹائٹینک کی خوفناک باقیات کا مشاہدہ کریں۔ آج ہی اپنی جگہ محفوظ کریں اور اس غیر معمولی ایڈونچر کا حصہ بنیں!
امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام کے مطابق ٹائٹن کے ٹکڑوں اور ممکنہ طور پر اس میں موجود افراد کی باقیات کو کینیڈا کے جزیرے نیوفاؤنڈ لینڈ منتقل کیا گیا ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں سے بدقسمت آبدوز اپنے آخری سفر پر روانہ ہوئی تھی۔

ٹائٹین
اوشین گیٹ

اندازےکے مطابق نیوفاؤنڈلینڈ سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 400 میل ہے۔

1 Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے