یونان کشتی حادثہ : ملک بھر میں آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں ہو گا
(مانیٹرنگ ڈیسک)کشتی حادثہ حساس نوعیت کا ہے، یونانی تحقیقاتی ادارے،انٹر پول اور ایف آئی اے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے یہ ابھی تک معلوم نہیں،ہیلپ لائن پر متاثرین رابطہ کر رہے ہیں اور ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے،ترجمانِ دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 14 جون کو یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے پر آج بروز پیر کو قومی سوگ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں ہے، جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع، انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعظم نے یونان اور مصر میں پاکستانی سفیروں کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے جبکہ وزیر داخلہ کو اپنے اداروں کے ذریعے تفصیلات جمع کرنے اور تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ حکومت کا کہنا کہ یونان میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو سامنے آکر ایجنٹوں کینشان دہی کرنی چاہئے تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے۔
یونان کشتی حادثہ کیس
ایف آئی اے کی گجرات میں بڑی کارروائی
کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار، ایف آئی اے
ایجنٹ محمد شبیر نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے، ایف آئی اے
ایجنٹ کا تعلق وزیرآباد سے ہے، ایف آئی اے
ایجنٹ نے فی کس 23 لاکھ روپے مختلف لوگوں سے وصول کئے، ایف آئی اے
1 Comment