رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے(گرمی) درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
اس دوران ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مکنہ اثرات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں
درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔
کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات