ستمبر 15, 2025
موبائل فون
ٹیکنالوجی کی دنیا

موبائل فون خریدتے وقت 10 باتوں کا خیال کرنا چاہئے

موبائیل فون خریدتے وقت دس چیزوں کا خیال رکھیں تو آپ اپنی ضرورت مطابق ایک اچھا موبائل فون خرید سکتے ہیں۔

1۔موبائیل ڈسپلے

آپ جو بھی موبائیل فون خریدنا چاہتے ہیں تو اس میں سب سے اہم اور پہلی چیز ہے موبائیل کا Display جو کہ تین طرح کے مارکیٹ میں آرہے ہیں

موبائل

1. TFT Display

2. LCD Display

3. AMOLED Display

اس میں TFT Display اور LCD Display سب سے سستے موبائیل فون میں آتے ہیں۔ اگر آپ ایسے انسان ہیں جنہیں موبائیل فون صرف بنیادی کام یعنی کالز وغیرہ کیلئے چاہیے ہوتا تو ہی ان دونوں ڈسپلے والے موبائل فون لیجیے۔

لیکن اگر آپ ایک پروفیشنل ہیں اور موبائیل فون پر پیسے بھی خرچ کررہے ہیں تو یاد رکھئیے آپ AMOLED DISPLAY والا موبائیل فون ہی خریدیں۔

2۔ریفریش ریٹ

اس سے مراد یہ ہے کہ موبائیل کی سکرین کتنی تیزی سے ادھر ادھر swipe کرتی ہے۔ آج کل موبائلز میں تین طرح کے Refresh Rate آتے ہیں۔

موبائل

1. 60 Hz

2. 90 Hz

3. 120 Hz

ایک پروفیشنل موبائیل صارف اور پیسے خرچ کرنے والے کو 90 Hz اور 120 Hz والے موبائیل فون لینے کا مشورہ ہے۔

3۔بلڈ کوالٹی

آپ کوئی بھی موبائیل فون GORILLA GLASS کے بغیر مت لینا ۔۔۔۔اگر آپ موبائل پر پیسے خرچ کررہے ہیں تو GORILLA GLASS VICTUS اور میٹل باڈی والے موبائل فون ہی لینے چاہیے۔

اگرچہ آج کل موبائیل کمپنی میٹل باڈی کے بجائے لیدر/پلاسٹک باڈی میں فروخت کر رہی ہیں لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ جب موبائل گر کر سکریچ زدہ دیکھنا پڑتا تو تب leather پانی میں جا کر بھپیگ جاتا ہے۔

مزید یہ کہ موبائیل کی Water resistant کیلئے IP Rating ضرور چیک کرلیں تاکہ آپ کا پیارا موبائل بارش ، نالے اور کموڈ میں بچ سکے۔ یہ کم از کم IP68 Water Resistant ہونی چاہیے۔

اگر آپ مزید پیسے خرچ کریں اور مہنگے موبائل فون کی طرف جائیں تو آپ کو موبائل میں Stainless steel والے موبائل بھی مل جائیں گے۔

4۔بیٹری

ایک اچھے موبائیل فون کی بیٹری کم از کم 5000 mAh یا اسے سے زائد ہونی چاہیے۔ کیونکہ اینڈرائیڈ موبائل کے لئے اچھی بیٹری ہونا ضروری تصور کی جاتی ہے۔ جبکہ ایپل موبائل فون زیادہ مہنگے ہونے کے باوجود بیٹری ایک دن سے زیادہ نہیں چلتی۔

چارجر

موبائل

ایک مناسب موبائیل فون کا چارجر 33 W سے 50 W تک کا ہوتا ہے۔ جبکہ ایک مہنگے موبائیل فون کا مہنگا چارجر W 80 سے 100 W تک کا ہوتا جو ہوتا تو اچھا ہے لیکن خرابی یا گم ہونے کی صورت میں نیا چارجر کافی مہنگا ہوتا ہے

6۔کیمرہ

کیمرہ موبائیل فون خریدتے وقت کبھی موبائیل کیمرے کے زیادہ سے زیادہ MP میگا پکسل سے متاثر نہ ہوں۔ یاد رکھیں کہ iphone 13 کا کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ موبائیل میں 50 سے اوپر جتنے میگا پکسل بڑھتے جائیں گے Low light performance گرتی چلی جائے گی۔

موبائیل فون کیمرے سے متعلق سیدھے سیدھے دو اصول ہیں۔

1۔ اگر آپ کو Natural Photography کیلئے موبائل کیمرہ درکار ہے تو مندرجہ ذیل کمپنیوں میں سے کسی کمپنی کا موبائل خرید سکتے ہیں۔

1. Samsung

2. Apple

موبائل

3. Nothing

4. One Plus

5. Motorola

اگر آپ کو ششکے والی تصاویر بنانی ہیں تو مندرجہ ذیل موبائیل فون لیجیے۔

1. Oppo

2. Vivo

3. Xiaomi

4. Redmi

موبائیل کے کیمرے میں دو اہم چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں۔

1. Primary Camera

2. Wide Angle

موبائل

7۔پروسیسر

اگر آپ پروسیسر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں۔ آج کل مارکیٹ میں 3 پروسیسرز آتے ہیں

1. Exynos

2. Snapdragon

3. MediaTek

ان میں سب سے اچھا پروسیسر Snapdragon ہے

8۔نینو میٹر

کسی بھی سمارٹ موبائیل فون میں جتنا کم نینو میٹر ہوگا موبائل اتنا اچھا ہوگا۔ موبائیل میں اچھے 7 – 4 NM ہوتے ہیں۔

9۔ریم

اس میں بھی زیادہ سے زیادہ RAM کی گنتی سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ Tech Burner کے مطابق 4 GB RAM اگر LPDDR5X ہو تو وہ بہت بہتر ہے جبکہ 4 GB RAM اگر LPDDR4X ہو تو کوالٹی گر جاتی ہے۔ اس لیے ریم کی گنتی کے بجائے کم از کم LPDDR5X والے موبائل فون لیجیے۔

10۔سٹوریج/میموری

سٹوریج کم از کم UFS 3.0 – UFS 4.0 تک ہونی چاہیے تبھی میموری آپ کے کام آئے گی. جتنی سٹوریج زیادہ ہوگی آپ اپنے فون پر زیادہ چیزیں مثلا فوٹوز، فائلز محفوط رکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے