ستمبر 14, 2025
قرآن پاک کی بے حرمتی
انٹرنیشنل

قرآن پاک کی بے حرمتی پر افغانستان نے سویڈن کے ساتھ تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر افغانستان نے سویڈن حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کر دئے

کابل: (مانیٹرنگ  ڈیسک) قرآن پاک کی  بے حرمتی کے واقعہ  کے بعد سخت رد عمل دیتے   ہوئے طالبان انتظامیہ نے افغانستان میں سویڈن کی تمام امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو روک دینے کا حکم دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن کی حکومت کی طرف سے قران پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر  اسلامی امارت افغان حکومت نے افغانستان میں سویڈن کی غیر سرکاری تنظیم کی تمام سرگرمیوں کو روک دینے کا حکم دیا ہے۔

قرآن پاک کی  بے حرمتی

طالبان کے حکم  کے بعدافغانستان میںسماجی و  فلاحی ، امدادی سرگرمیوں میں شامل سویڈن کی ایک غیر سرکاری تنظیم سویڈش کمیٹی برائے افغانستان میں کام کرنے والے کارکنان پر اثر پڑے گا۔ اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے والے  ہزاروں امدادی کارکنان ملک بھر میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقیات کے شعبے میں کام کررہے تھے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے