گھریلو ٹوٹکوں سے دانت چمکدار بنائیں
1۔ کھانے کا سوڈا، پسا ہوا نمک، پسا ہوا سہاگہ ہموزن لے کر مکس کر لیں اور ہر روز اس سے دانت صاف کریں، موتیوں کی طرح چمکدار ہو جائیں گے۔
2۔ چمبیلی کے پتّے پانی میں اُبال لیں اور اس پانی سے ہر روز کُلیاں کریں، دانت چمک جائیں گے.۔
3۔ سرسوں کے تیل میں ہم وزن نمک مِلا کر دانتوں پر ملیں، سفید براک ہو گے۔
4۔ دانتوں کا خصوصی منجن

گندم کھار، ہرڑ، آملہ گھٹلی دُور کیے ہوئے ہر ایک 50 گرام لے کر باریک پیس کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔
اس کو بطور منجن صبح و شام انگلی کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں پر استعمال کریں اور دس منٹ کے بعد تازہ پانی قدرے نیم گرم سے منہ صاف کریں۔
اس سے دانتوں کا میلا پن، منہ کی بدبو، زبان کے چھالے، مسوڑھوں سے خون آنا، مسوڑھوں کا پھولنا یا پیپ وغیرہ دُور ہو جاتے ہیں۔
5۔ بادام کا بیرونی حصّہ (سخت چھلکا) جلا کر کوئلہ بنا لیں اور اس میں قدرے نمک مِلا کر پوڈر بنا کر رکھ لیں۔ یہ دانتوں کی میل، بدبو کو دُور کر دے گا۔ بفضلہِ تعالٰی بہت کارآمد ثابت ہو گا۔
