آئی سی سی رینکنگ جاری کر دی
دبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی آئی سی سی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرارہے۔
نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے ون ڈیوسن دوسرے اور پاکستان کے فخر زمان تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کے محمد رضوان دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
جبکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن اشون پہلے نمبر پر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔